ابنا: اس مظاہرے ميں تقريبا چار ہزار افراد نے حصہ ليا اور پيغمبر اسلام ص کي شان ميں توہين پر مبني فلم کي اشاعت پر اپنے شديد غم و غصے کا اظہار کيا-
امريکي قونصل خانے کے سامنے کئے جانے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر توہين آميز امريکي فلم کي مذمت ميں نعرے درج تھے-
جنوبي افريقا کي حکومت کي جانب سے امريکي سفارت خانے کے سامنے مظاہروں کي اجازت نہ ديئے جانے کي وجہ سے يہ مظاہرہ جوہانسبرگ ميں امريکي قونصل خانے کے سامنے کيا گيا -
اس مظاہرے ميں المصفي يونيورسٹي اور جوہانسبرک اسلامي مرکز کے طلبا نے بڑي تعداد ميں شرکت کي ہے -
.....
/169